معاشی کیلنڈر کا استعمال کیسے کریں؟

ماڈرن ٹریڈر صرف مارکیٹ میں مقابلہ کرنے والا ہی نہیں ، سب سے پہلے وہ متنوع دلچسپیوں کا حامل سنجیدہ تجزیہ کار ہے۔ اور ایک تجزیہ کار کے لیے معلومات سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہوتی۔ پیشہ ور تاجر عالمی معیشت سے متعلق تقریباً ہر چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں: جس میں پرچون کی قیمتوں اور صدارتی انتخابات سے لے کر تنازعات اور قدرتی آفات تک سب شامل ہیں۔ آپ کو ہر وہ چیز بروقت دیکھنے ، سننے، پڑھنے اور محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو مالیاتی مارکیٹ پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

معاشی کیلنڈر

فاریکس مارکیٹ کے معاشی کیلنڈر کی مدد سے آپ تمام اہم عالمی مالیاتی خبریں عملی طو رپر بوقتِ اشاعت مجتمع کر سکتے ہیں۔ یہ کیلنڈر نہ صرف تمام حقیقی خبریں فراہم کرتا ہے بلکہ اہمیت اور مارکیٹ پران کے اثر ورسوخ کے اعتبار سے ان کی درجہ بندی بھی کرتا ہے - یعنی ہر وہ چیز جو آپ کو تجزیے اور کامیاب فاریکس ٹریڈنگ کے لئے درکار ہوتی ہے۔ اس میں ماضی کے معاشی اعداد و شمار اور تجزیہ کاروں کی پیش گوئیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ عام طور پر آن لائن کیلنڈر تجارتی ہفتے کے آغاز سے قبل شائع ہوتا ہے اور کئی ماہ کے دورانیئے کے مرکزی مواد (ریگولر ڈیٹا ) کی منصوبہ بندی پیشگی طور پرکر لی جاتی ہےاورموجودہ صورتِ حال کے مطابق اس میں تبدیلی کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔

معاشی کیلنڈر
معاشی کیلنڈر

معاشی کیلنڈر کا تجارتی استعمال مندرجہ ذیل طریقہ سے ہوتا ہے۔ ہر اعلان کردہ معاشی واقعہ کے کم از کم تین معنی ہوتے ہیں: واقعہ، اتفاقِ رائے (پیش گوئی) اور سابقہ معنی۔ بالکل واقعہ میں تبدیلی، اوّل - تجزیاتی پیش گوئی کے حوالے سے، دوئم، سابقہ اعدادوشمار کے حوالے سےجو کہ گزشتہ عرصے میں لگائی گئی قدر و قیمت کے حساب سے تبدیل کیئے جا سکتے ہیں۔

معاشی کیلنڈر کی ترتیبات
معاشی کیلنڈر کی ترتیبات

اگر پیش گوئی شائع کردہ حقائق کے مطابق درست ثابت ہو یعنی حساب کردہ (پیش گوئی کردہ)قدروقیمت درست ثابت ہو تو مارکیٹ کا ردِّ عمل بہت ہی ہلکا یا بالکل نہیں ہوتا۔ اگر حقیقی اعدادوشمار پیش گوئی سے مختلف ہوں تو مارکیٹ اس پر شدید ردِ ّعمل کا اظہار کرتی ہے۔ فرق جتنا زیادہ ہوگا مارکیٹ کا ردِّ عمل اتنا ہی شدید ہوگا۔ عالمی خبریں: بین الاقوامی واقعات، بیانات اور مالیاتی مارکیٹ کے اہم ارکان کی پریس کانفرنسیں اور معروف ممالک کے اعداد و شمار عملی طور پر تمام ٹریڈنگ آلات پر مؤثر رد ِّعمل کا باعث بنتے ہیں۔

اگر (کسی ملک کی کرنسی کے بارے میں) خبر توقع سے بہتر آتی ہے تو عموماً یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ خریداری کی جائے اور اگراصل صورتحال پیش گوئی سے مختلف ہو تو - فروخت ۔ اگر قدروقیمت پیش گوئی کے مطابق ہو (کبھی کبھار، لیکن ایسا ہوتا بھی ہے!) - تو مطمئن رہیں اور معمول کے مطابق ٹریڈنگ کریں۔

اگر ٹریڈر کو خبر کا وقت پہلے سے معلوم ہو تو وہ اپنی سرگرمیوں، خصوصاً ٹریڈنگ شروع کرنے اور پوزیشن بند کرنے ، کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ "افواہ خریدنے اور خبر فروخت کرنے" کے اصول کا مطلب عملی طور پر یہ ہے کہ مارکیٹ کسی معلومات پر قبل از وقت ردِّ عمل شروع کر دیتی ہے اور اشاعت کے وقت یہ مخالف سمت میں جا سکتی ہے،جس سے غیر متوقع صورتحال "spike" جنم لیتی ہے۔ یہ سب کچھ چند منٹوں کے اندر ہوتا ہے اور ایسی صورتِ حال چھوٹے تاجروں کے لئے انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔ معاشی کیلنڈر قبل از وقت خبردار کر دیتا ہے کہ خبر کب جاری کی جائے گی، جس کی وجہ سے اوپن پوزیشن کو بروقت کلوز کرنے کا موقع مل جاتا ہے یا اس کے برعکس اگر ٹریڈر بڑے خطرات مول لینے کا متحمل ہوتوجلد متحرک ہو کر کچھ منافع حاصل کر نے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

معاشی کیلنڈر ہر مالیاتی ذریعہ فراہم کرتا ہے جو مختلف طرز کا ہو سکتا ہے، اور بسا اوقات اس میں عملی مواد بھی ہو سکتاہے۔ لیکن چند ایسی خصوصیات ہیں جوکیلنڈر کے معیاری ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں:

۔۔۔معاشی کیلنڈر نفع بخش ٹریڈنگ کے عمل میں آپ کی رہنمائی کرے گا۔۔۔

پہلی بات تو یہ کہ ایک معاشی کیلنڈرکو مکمل، مطابقت رکھنے والا، اور تازہ ترین معلومات کا حامل ہونا چاہیئے یعنی خبروں کے ذرائع تک براہِ راست رسائی حاصل ہو۔

انٹر فیس ہر صورت میں قابلِ فہم، بصری و فعال اور مکّاریوں و دیگر ہیجان آمیز عناصر سے پاک ہونا چاہیئے۔

کیلنڈر کا سافٹ ویئر ایسا ہو جو ہر ایک استعمال کنندہ کی ضرورت کے مطابق معلومات دکھانے کے مختلف فلٹرز کے ایک منطقی نظام سے مطابقت رکھتاہو اور اس ترتیب کو ذاتی پروفائل میں محفوظ بھی کیا جا سکے۔

آخر میں، مذکورہ بالا کے خلاصے کے طور پر: ہمیشہ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ کون سی خبر مارکیٹ کے لیے بالعموم اور آپ کے ٹریڈنگ آلات کے لیے بالخصوص معنی رکھتی ہے، تاریخی اعداد و شمار کا تجزیہ کریں ، خبر نشر ہونے پر اکثریت کے تجارتی رجحان پر نظر رکھیں اس کے بعد ہی معاشی کیلنڈر نفع بخش ٹریڈنگ کے عمل میں آپ کی رہنمائی کرے گا۔

JustMarkets کی طرف سے، 28/07/17