زیرِ التوا آرڈر کی حکمتِ عملی

زیرِ التوا آرڈر کی حکمتِ عملی فاریکس ٹریڈرز کے درمیان خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ یہ صورتحال کام کے ایسے گُر کی اعلیٰ مؤثر پذیری کے باعث پیدا ہوئی جو مارکیٹ کے شریکِ کار سے نفسیاتی دباؤ کو کم کرتی اور قیمت میں تیز رفتار اتار چڑھاؤ کی صورتحال میں منافع بخش معاہدے کھولتی ہے۔ اس حکمتِ عملی کی مدد سے، فاریکس ٹریڈنگ سے ہونے والا منافع کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔ اسے نہ صرف نئے آنے والے، بلکہ پیشہ ورانہ ماہرین بھی ٹریڈنگ کی مؤثر پذیری میں اضافے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

location of the indicator in the terminal
ٹرمینل میں
شناخت کنندہ کی مقامیت

زیرِ التوا آرڈر کی حکمتِ عملی کو مؤثر طور پر کیسے استعمال کیا جائے

اپنے کام میں اس حکمتِ عملی کے درست استعمال کے لیے، آپ کو ایسی قیمت کا تعین کرنا چاہیے جو آرڈر کی تکمیل، خسارے کے تدارک اور منافع کے حصول کے آپشنز اور آرڈر کے عرصۂ موجودگی کا سبب بنے۔

زیرِ التوا آرڈرز کی اقسام
زیرِ التوا آرڈرز کی اقسام
لہذا، زیرِ التوا آرڈر کی حکمتِ عملی درج ذیل اقدامات کی تکمیل پر مبنی ہوتی ہے:
  • داخلہ پوائنٹس کا تعین۔ ان کا تعین کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ایک طریقہ ابتدائی داخلہ پوائنٹس کا تعین کرنا ہے۔ اس کے لیے، ٹریڈر کو بنیادی قیمت کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم حد کی نشاندہی کرنا ہوگی، جس پر پہنچنے کے بعد، یہ رجحان ممکنہ طور پر اپنی حرکت جاری رکھے گا۔

    اگر قیمت کچھ وقت کے لیے قیمت کے ایک ذریعے میں حرکت کرے، تو ٹریڈر کسی ایک سمت میں خلل کی توقع کے ساتھ آرڈر کے پیمانے مرتب کرسکتا ہے۔ بعض اوقات زیرِالتوا آرڈرز اس امید کے ساتھ رکھنا معقول ہوتا ہے کہ معاونت یا مزاحمت کے عمل میں خلل واقع ہوگا۔

    اس کے علاوہ، خریداری کی حد اور فروخت کی حد کے آرڈرز دینا بھی ممکن ہے۔ انہیں اس توقع پر دیا جاتا ہے کہ قیمت کسی مخصوص نقطے پر آئے گی، جہاں خریداری کی حد کے لیے قیمت موجودہ قیمت سے کم ہوگی، اور فروخت کی حد کے لیے بلند تر ہوگی، اور موجودہ رجحان کی سمت میں چلی جائے گی۔ زیرِ التوا آرڈرز کی خریداری کے تدارک کے لیے، یہ توقع کی جاتی ہے کہ تیزی کی صورت میں قیمت مسلسل حرکت کرے گی، یعنی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ فروخت کے تدارک کے لیے ہر چیز اس کے برعکس ہوگی، مندی کی صورت میں قیمت کو مسلسل حرکت کرنا ہوگی اور اُس سطح کی جانب مزید کمی آنا ہوگی جس پر آرڈر دیا جا رہا ہے۔

    اگلا طریقہ خبروں کا استعمال ہے۔ ٹریڈر کو پیشگی طور پر بڑی خبر کے اجراء کے وقت اور موجودہ قیمت کے مقابلے میں زیادہ یا کم قیمت پر آرڈر دینے کا علم ہونا چاہیے۔ خبر کی تصدیق کے بعد، یہ رجحان اپنی حرکت جاری رکھے گا؛ بصورتِ دیگر مخالف سمت میں حرکت پذیر ہوجائے گا۔ دونوں صورتوں میں، آرڈر کی تکمیل عمل میں آئے گی۔

  • خسارے کے تدارک کا آرڈر دینا۔ یہ آرڈر ٹریڈر کی ٹریڈنگ حکمتِ عملی اور رقم کے انتظام و انصرام کے بعد دیا جاتا ہے۔

  • منافع کے حصول کا آرڈر دینا۔ اس کا پیمانہ ٹریڈر کے عزائم اور مخصوص کرنسی کے اشتراکی جوڑے کی موجودہ مارکیٹ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔ آپ کو ممکنہ منافع کے حجم اور رجحان کی مخالف سمت میں حرکت کے امکان کا اندازہ لگانا چاہیے۔

  • کاروباری عرصۂ حیات کا آرڈر کرنا۔ بیان کردہ حکمتِ عملی کا یہ پہلو بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کو ٹریڈر کی جانب سے مرتب کردہ پیمانوں پر زیرِ التوا آرڈر کی تکمیل کے لیے اس کی مدتِ اختتام کا تعین کرنا ہوگا۔ بصورتِ دیگر، آرڈر کو ٹریڈر کی ٹریڈنگ حکمتِ عملی پر انجام نہیں دیا جاسکے گا۔

ایسی ہی ملتی جلتی باریکیوں کو زیرِ غور لاکر، یہ سیکھنا ممکن ہے کہ زیرِ التوا آرڈر کی حکمتِ عملی کو مؤثر طور پر کیسے استعمال کیا جائے اور فاریکس ٹریڈنگ کے نتائج میں کیونکر اضافہ کیا جائے۔

JustMarkets کی طرف سے، 5/8/17