MetaTrader 5 Android

MetaTrader5

موبائل غیرملکی زرِ مبادلہ، اسٹاک یا کسی اور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمدہ ترین طریقہ ہے۔ یہMetaTrader5 واحد ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جو آپ کو JustMarkets کے تمام ٹریڈنگ اثاثوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، اور حسبِ ضرورت، ڈیسک ٹاپ ورژن کی جگہ بخوبی لے سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ ورژن کی رسائی نہ صرف ٹریڈںگ، بلکہ تجزیاتی ٹولز تک بھی ہے، لہذا یہ بلاشبہ نہ صرف ٹریڈرز بلکہ مارکیٹ کے شائقین کے لیے بھی کارآمد ہے۔ علاوہ ازیں، آپ اپنے فون سے اپنے اکاؤنٹ پر انجام دیے جانے والے ٹریڈنگ کے معاملات کا سابقہ ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں، جو یقیناً ٹریڈنگ کی حکمتِ عملیوں کے تجزیے کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

MetaTrader5 برائے اینڈرائیڈ

اینڈرائیڈ کے لیے MetaTrader5 اس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ تمام فونز اور ٹیبلیٹس پر کام کرتا ہے۔ بلاشبہ اس پر کام کرنا اتنا باسہولت تو نہیں جتنا کہ ڈیسک ٹاپ ورژن پر ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کو فوری طور پر پوزیشن کو کھولنا/بند کرنا ہو یا ماہر ایڈوائزر کی نگرانی کرنی ہو، تو MetaTrader5 برائے اینڈرائیڈ اس حوالے سے ایک شاندار سہولت ہے۔ ایپلی کیشن کا انٹرفیس میٹریل ڈیزائن کی ہدایات سے مکمل مطابقت نہیں رکھتا، تاہم MetaTrader5 اینڈرائیڈ کے کسی بھی پُراعتماد صارف کو یہ آسانی سے سمجھ میں آ جائے گا۔

Android

ٹریڈ:

  • تمام مارکیٹس کے لیے اصل نرخ نامے، جنہیں قیمت میں ہونے والے ہر اضافے یا کمی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے؛
  • ٹریڈ آرڈرز، بشمول زیرِ التواء آرڈرز کا مکمل مجموعہ؛
  • زیادہ سے زیادہ 32 نرخ ناموں کی حامل مارکیٹ کی گہرائی (درجہ II)؛
  • ٹریڈنگ کے تمام نوعیت کے افعال؛
  • ٹریڈنگ کا تفصیلی سابقہ ریکارڈ؛
  • ایلیمنٹس اور چارٹس کے درمیان تیز رفتار منتقلی؛
  • بذریعہ آواز اطلاعی پیغامات؛
  • چارٹ میں رنگوں کے آپشنز؛
  • خودکار ٹریڈنگ لیولز۔

تیکنیکی تجزیہ:

  • اصل وقت پر مبنی (ریئل ٹائم) اسکیلنگ اور اسکرولنگ کی افعالیت کے ساتھ فاریکس کے اثاثوں اور اسٹاکس پر نرخ ناموں کے باہمی ربط کے حامل چارٹس؛
  • ٹریڈرز کے مابین 30 مقبول ترین تیکنیکی شناخت کنندہ عوامل؛
  • 24 تجزیاتی اشکال: سطور، چینلز، جیومیٹری کی اشکال اور ٹولز؛
  • 9 میعادی دورانیے: M1، M5، M15، M30، H1، H4، D1، W1 اور MN؛
  • 3 اقسام کے چارٹس: عمودی ستون، جاپانی موم بتیاں اور منقسم خط۔

میں MetaTrader5 برائے اینڈرائیڈ کہاں سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرسکتا ہوں؟

MT5 برائے آئی فون گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے:
  • 1. اپنے ڈیوائس پر ایپلی کیشن چلائیں۔
  • 2. موجودہ اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں یا نیا اکاؤنٹ بنائیں۔ آپ MT5 برائے اینڈرائیڈ میں صرف ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ ایک حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانے کے لیے، براہِ کرم ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوں۔
  • 3. ایک سرور منتخب کریں۔
  • 4. اپنا لاگ ان (اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں۔
ڈاؤن لوڈ کریںMetaTrader5 کے لیے Android