فاریکس ٹریڈنگ کیسے شروع کریں؟

فاریکس ٹریڈنگ شروع کرنا آسان ہے، مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب آپ منافع کے ساتھ ٹریڈنگ کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ غلطی سے فاریکس کو ایک قسم کا جواء سمجھ لیتے ہیں جہاں ہر چیز کا انحصار قسمت پر ہوتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ فاریکس ایک کرنسی مارکیٹ ہے جو طلب اور رسد کے اصولوں پر کام کرتی ہے۔ ان قوانین کو سمجھنا، اہم الفاظ اور ٹریڈنگ کے طریقہ کار کو سمجھنا وہ بنیادی چیزیں ہیں جو فاریکس ٹریڈنگ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Ready
Steady
Go

تیار ہو جائیں – بنیادی تربیت حاصل کرنا

اگرچہ آپ کو اسکول کی پڑھائی سے نفرت تھی پھر بھی آپ کو فاریکس ٹریڈنگ کی کچھ نظریاتی معلومات حاصل کرنا ہوں گی۔ سوچے سمجھے بغیر لین دین کرنا آپ کے لیے بد ترین حل ہے۔

آپ کے لیے تعلیم کو آسان بنانے کے لیے ہم نے ٹریڈرز کے پیشہ ورانہ ذخیرہ الفاظ صفحہ تعریفیں پر فراہم کیئے ہیں۔ وہاں آپ فاریکس ٹریڈنگ کی بنیادی تعریفیں اور تصوّرات دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو سیکشن فاریکس آرٹیکلز میں مزید تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اگر آپ کوئی مخصوص سوال پوچھنا چاہیں تو آپ لائیو-چیٹ یا ای-میل [email protected] کے ذریعے کسی بھی وقت ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فاریکس پر ٹریڈ کرنا کھیل کھیلنے کی طرح ہے۔ جس کے لیے مسلسل تربیت درکار ہوتی ہے۔

مستعد ہو جائیں – ڈیمو اکاؤنٹ پر ٹریڈنگ

ٹریڈنگ میں تجربہ حاصل کرنے اور اپنی رقم استعمال کر کے خطرات مول لینے سے بچنے کے لیے آپ کے پاس ایک موقع موجود ہے کہ پریکٹس اکاؤنٹ کھولیں ۔ ڈیمو اور اصل اکاؤنٹ میں ٹریڈنگ شرائط اور کوٹیشنز کا بہاؤ یکساں ہوتا ہے۔ پریکٹس اکاؤنٹ اور لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فرق یہ ہے کہ پریکٹس اکاؤنٹ پر کام کرتے ہوئے آپ فرضی رقم سے لین دین کرتے ہیں۔ اس طرح مارکیٹ کے غیر موافق اتار چڑھاؤ کی وجہ سے رقم کے نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا۔ اس قسم کا اکاؤنٹ کھولنے اور اس کے استعمال کے بارے میں مزید جاننے کے لیے صفحہ وزٹ کریں۔

فاریکس پر ٹریڈ کرنا ایک کھیل کھیلنے کی طرح ہے۔ چاک و چوبند رہنے اور مستحکم شرح پر کھیل جاری رکھنے کے لیے مسلسل تربیت ضروری ہے۔ روزانہ ٹریڈنگ، ایسی خبروں کا تجزیہ جو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو متاثر کر سکتی ہیں، اپنی حکمتِ عملی مرتّب کرنا اور موجودہ حکمتِ عملی میں بہتری لانا آپ کو بہتر بنا سکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ ایک جگہ کھڑے ہو کر رجحان کا انتظار نہ کریں بلکہ تمام مواقعوں اور صورتحال پر نظر رکھیں اور ان کا تجزیہ کریں۔

فاریکس سے پیسہ کمانے کے لیے آپ کو علم، ٹریڈنگ اور تجزیئے کی عملی مہارت اور مکمل جذباتی کنٹرول کو یکجا کرنا چاہیئے۔

شروع کریں – حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر منتقل ہونا

صرف اسی وقت لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر منتقل ہوں جب آپ محسوس کریں کہ آپ نے خاطر خواہ تربیت حاصل کر لی ہے، آپ خودکار طریقے سے ٹریڈنگ پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں، منافع کے ساتھ ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور مارکیٹ کی صورتحال سے واقف ہیں۔

اس بات کے لیے تیار رہیں کہ منافع کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ پریکٹس اکاؤنٹ پر منافع بخش ٹریڈنگ اصل اکاؤنٹ پر کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنی رقم سے ٹریڈنگ اور فرضی رقم سے "کھیلنے" میں کہیں زیادہ فرق ہے۔ اس میں نفسیاتی پہلو یکسر مختلف ہے۔

عام طور پر آپ خود فیصلہ کرتے ہیں کہ فاریکس ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کتنی رقم کی ضرورت ہے۔ اپنے جذبات سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو ابتداء میں چھوٹی رقوم سے آغاز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کوئی بھی شخص صرف منافع بخش ٹریڈنگ ہی نہیں کر سکتا۔ نقصانات کو تحمل سے برداشت کرنا اور غلطیوں کا تجزیہ کرنا سیکھیں۔

فاریکس سے پیسہ کمانے کے لیے آپ کو علم، ٹریڈنگ اور تجزیئے کی عملی مہارت اور مکمل جذباتی کنٹرول کو یکجا کرنا چاہیئے۔ ڈیمو اکاؤنٹ تربیت کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی نقصان اٹھانے کا خطرہ مول لئے بغیر فاریکس ٹریڈر بننا سیکھ سکتا ہے لیکن اس کے ذریعے حقیقی منافع بھی حاصل نہیں ہوگا۔ لہٰذا زیادہ لمبے عرصے تک ڈیمو اکاؤنٹ پر نہ رکیں بلکہ فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ اور آمدنی کے اگلے مرحلے پر منتقل ہو جائیں۔

JustMarkets کی طرف سے، 23/10/16